امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ کا ریٹ جانیے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں 7 پیسے مہنگا ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسے اضافے سے 277 روپے 91 پیسے پر بند ہو گیا۔ گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں 6 پیسے کی کمی دیکھی گئی جو 279 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔