عمران خان کے نزدیک جمہوریت صرف وہ ہے جو انہیں وزیر اعظم بنا دے:خواجہ آصف

عمران خان کے نزدیک جمہوریت صرف وہ ہے جو انہیں وزیر اعظم بنا دے:خواجہ آصف
عمران خان کے نزدیک جمہوریت صرف وہ ہے جو انہیں وزیر اعظم بنا دے:خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے نزدیک جمہوریت صرف وہ ہے جو انہیں وزیر اعظم بنا دے، وہ خیبر پختونخوا میں ناکامی کا بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں۔ورکرز کنونشن میں عمران خان کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر مینڈیٹ جعلی ہے تو عمران خان یا ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی استعفے کیو ں نہیں دیتے ،یہ جان دے دیں گے لیکن استعفے نہیں دیں گے،اگر وہ مینڈیٹ کو جعلی سمجھتے ہیں تو خیبر پختونخوا کی حکومت کو بر طرف کر دیں۔ عمران خان کبھی بھی استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ نتیجہ میانوالی کے این اے ون جیسا نہ نکل آئے۔خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ عمران خان 2002 میں بھی میچ فکسنگ کے ذریعے اسمبلی میں پہنچے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -