انجےنئرنگ ےونےورسٹی ، ارتھ کےوےک سنٹر مےں مصنوعی زلزلے کا تجربہ 6اگست کو ہوگا

انجےنئرنگ ےونےورسٹی ، ارتھ کےوےک سنٹر مےں مصنوعی زلزلے کا تجربہ 6اگست کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) ا نجےنئرنگ یونیورسٹی پشاورکے ارتھ کےوےک انجےنئرنگ سنٹر مےں جدےد ٹےکنالوجی پر مبنی 6x6مےٹر کے شےک ٹےبل پر مصنوعی زلزلے کا تجربہ 6اگست کو صبح 10بجے کےا جائے گا۔تجربہ بلڈنگ کی اےک ماڈل پر کےا جائے گا۔ تجربے کی نگرانی ارتھ کےوےک انجےنئرنگ سنٹر کے ڈائرےکٹر پروفےسر ڈاکٹر سےد محمد علی اور چئےرمےن شعبہ سول انجےنئرنگ پروفےسر ڈاکر قےصر علی کرےں گے۔واضح رہے کہ ارتھ کےوےک انجےنئرنگ سنٹر مےں نصب شدہ شےک ٹےبل دنےا مےں چوتھے نمبر پر جبکہ اےشےا ءمےں جاپان کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ےہ تجربہ ےو اےس پاکستان سےنٹر فار اےڈوانس سٹڈےز ان انرجی (USPCASE)کے تعاون سے اےک تحقےقی پراجےکٹ کا حصہ ہے جو کہ انجےنئرنگ ےونےورسٹی کے شعبہ سول انجےنئرنگ کے ڈاکٹر خان شہزادہ اور انرجی سےنٹر کے ڈاکٹر خورشےد احمدکو دےا گےا ہے۔ تجربہ کا مقصد عمارات مےں زلزلے کے شدت کو جانچنا اور اسکی روک تھام ہے کےلئے لائحہ عمل وضع کرنا ہے۔ تجربے سے حاصل ہونے والے نتائج انرجی، بلڈنگ اور بلڈنگ کوڈ آف پاکستان مےں کام کرنے والے ماہرےن کےلئے نہاےت مفےد ثابت ہونگے۔