روجھان میں رودکوہی سے گھر زیر آب آنے پر رپورٹ طلب، مکینوں کے ریسکیو اور ریلیف کا حکم جاری
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روجھان میں رودکوہی سے گھر زیر آب آنے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر ڈی جی خان کورودکوہی سے زیر آب آنے والے گھروں سے متعلق فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے رودکوہی سے زیر آب آنے والے گھروں کے مکینوں کے ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا حکم دیا اور متاثرہ افراد اور انکے مال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات کیں۔