دبئی میں ایک گھر سے پاکستانی خاندان کی لاشیں برآمد

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم پاکستانی خاندان کی پراسرار طورپر لاشیں ملی ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی خاندان دبئی کے ایک ولامیں رہائش پذیر تھا اور مرنیوالوں میں باپ اور دوبیٹیاں شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق باپ کی لاش سوئمنگ پول اور بچیوں کی لاشیں گھر کے اندر سے ملی ہیں ، مرنیوالی بچیوں کی عمریں سات سے آٹھ سال ہیں ۔ شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ باپ نے بیٹیوں کو مارنے کے بعد خودکشی کی۔