صھافیوں کے تحفظ کا بل آئندہ سال پیش کر دیا جائے گا ، مریم اور نگزیب

صھافیوں کے تحفظ کا بل آئندہ سال پیش کر دیا جائے گا ، مریم اور نگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزادی صحافت پر فخر ہے ، صحافیوں کے تحفظ کا بل آئندہ سال پیش کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان میں آزادی صحافت پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔پریس کونسل کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے جبکہ حکومت صحافیوں کے حقوق کیلئے قانون سازی کر رہی ہے اور آئندہ سال بل پیش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹ میڈیا نے آج تک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ۔

مریم اورنگزیب