چنیوٹ میں عابد شیر علی کے پرجوش خطاب کے دوران سٹیج ٹوٹ گیا

چنیوٹ میں عابد شیر علی کے پرجوش خطاب کے دوران سٹیج ٹوٹ گیا
چنیوٹ میں عابد شیر علی کے پرجوش خطاب کے دوران سٹیج ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی سیاسی موت قریب آگئی ہے ۔الزامات اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انکا پرجوش خطاب جاری تھا کہ اچانک سٹیج ٹوٹ گیا ۔

چنیوٹ میں کے وی 132گرڈ سٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں ، الزامات کی سیاست سے سچا ثابت نہیں ہوا جا سکتا ۔ ”پی ٹی آئی کی حکومت خیبر پختونخوا میں بے نقا ب ہو گئی ہے “۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

عابد شیر علی کے دھواں دار خطاب کے دوران انکا سٹیج ٹوٹ گیا جس سے وہ لڑکھڑا گئے تاہم گرنے سے بچ گئے ۔ سٹیج ٹوٹنے کے بعد انہوں نے خطاب مختصر کر دیا ۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران تحریک انصاف او رعوامی مسلم لیگ کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

مزید :

قومی -