ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس:دومرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد،ایک کی منظور

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس:دومرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد،ایک کی منظور
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس:دومرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد،ایک کی منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور خاص(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مرکزی ملزمان احمد شاہانی اور محبوب ساند کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔
ڈاکٹر شاہنواز کی لاش جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میرپورخاص نے گرفتار تینوں ملزمان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
دو مرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد اور ایک ملزم کی کم عمری کے باعث درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ڈاکٹر شاہنواز کی لاش جلانے کے مقدمے کی سماعت پر تینوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دو مرکزی گرفتار ملزمان احمد شاہانی اور محبوب ساند کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی جبکہ ایک ملزم نوید پنہور کی کم عمری کے باعث درخواست ضمانت منظور کرلی۔
مقدمے میں 18 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ 16 ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزمان پر تدفین رکوانے اور لاش چھین کر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف 18 ستمبر کو عمر کوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا اور انہیں 19 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا۔