شمالی وزیر ستان کے رہائشی افراد کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز جاری

شمالی وزیر ستان کے رہائشی افراد کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) شمالی وزیرستان کے رہائشی افراد نے مسلسل چوتھے روز احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا جس کی قیادت ترجمان ایگزیکٹیو کمیٹی عبد الجلیل نے کی مظاہرے میں جمال الدین،ڈاکٹر عمران،سیف اللہ،زانگ گل، سحی الرحمان نے اپنے ساتھیو ں سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرے میں مظاہرین نے آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ میں بازار کے مسما ر ہونے سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبا ت کے حق پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبد الجلیل وزیرنے کہا کے آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ بازار کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا تھا جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں کیس کیا گیا تھا جو ہمارے حق میں فیصلہ کے ساتھ ساتھ ٹی او آر بنائی گئی جو دونوں فریقین کے درمیان رابطہ رکھنے اور مسائل کے حل کا زریعہ تھی۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فی مرلہ پینتالیس لاکھ اور پینتیس سو مربع سکو ئر فٹ کا کہا گیا جو بعد میں اس وقت کے موجودہ ڈی سی نے پینتالیس کی جگہ پندرہ لاکھ اور مربع سکوئر فٹ کی جگہ فی دکان تین لاکھ دینے کا اعلان کیا جو ہم تمام افراد نے مشترکہ طور پر مسترد کر دیااور اس کے بعد عرصہ درازگزرنے کے بعد بھی کوئی عمل درامد نہ ہونے کی صورت میں مجبوراٗ ہم لوگ گزشتہ پینتا لیس دنو ں نے بنو ں اور اب تیسرے روز سے پشاور میں احتجاج پر مجبور ہوئے انھو ں نے کہا کہ بڑ ے افسو س کی بات ہے کہ اب تک ہم سے نہ کوئی حکومتی نمایندہ ملا اور نہ ہی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی نے رابطہ کیا انھو ں نے کہا کہ ہمارا احتجاج لا محدود مدد تک جاری رہے گا اور اگر اس پر بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی تو ہم بنی گالہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے