سیدہ کائنات کی اولاد نے کربلا میں اپنے خون سے اسلام کو جلا بخشی،گل محمد مرزا

سیدہ کائنات کی اولاد نے کربلا میں اپنے خون سے اسلام کو جلا بخشی،گل محمد مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک کمیونٹی گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ جشن ولادت سیدہ کائنات جناب سیدہ فاطمتہ الزاہرہ  سلام اللہ علیھا پر بزم کائنات میں بسنے والے خاندان تطہیر کے تمام محبین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سید دو جہاں والی کون و مکاں ؐ اپنی لاڈلی صاحبزادی سے بے پناہ محبت فرماتے اور ان کے تشریف لانے پر کھڑے ہوجاتے تھے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کے گھرانے اور آپ کی اولاد نے میدان کربلا میں پاک خون سے اسلام کو جلا بخشی۔ خانوادہ پیغمبر کے جری اور نڈر سپوت میدان نینوا میں اسلام اور بانی اسلام کا علم سر بلند کرکے باطل قوتوں کو ہمیشہ کیلئے شکست فاش دے گئے۔