دوران پرواز مسافر کا ایسااقدام کہ اداکارہ کریتی سانوں تلملاکررہ گئیں

دوران پرواز مسافر کا ایسااقدام کہ اداکارہ کریتی سانوں تلملاکررہ گئیں
دوران پرواز مسافر کا ایسااقدام کہ اداکارہ کریتی سانوں تلملاکررہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی دستیابی سے قبل ہی غیرقانونی طورپر فلمیں دیکھنے کا رجحان چلاآرہاہے اور اب انٹرنیٹ کی دستیابی اور آن لائن پلیٹ فارمز نے اس کام کو اورآسان بنادیا، یہاں تک کہ اداکارواداکارائیں بھی غیرقانونی طریقے سے دیکھی جانیوالی اپنی پرفارمنس مانیٹر کرسکتے ہیں اور ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکارہ کریتی سانوں کیساتھ ہوا جنہوں نے اپنے ساتھ بیٹھے مسافر کو غیرقانونی طریقے سے ان کی فلم ڈاﺅن لوڈ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا جبکہ فلم تاحال سینماﺅں میں ہے ۔
کریتی سانوں کیساتھ والی نشست پر براجمان صاحب فلم ’دل والے ‘دیکھ رہے تھے جس پر شایداداکارہ خوش ہوئی ہوں گی لیکن یہ شاید غیرقانونی طورپر ڈاﺅن لوڈ کی گئی ہوگی کیونکہ وہ اتنی صاف نہیں تھی ۔ فلم ’دل والے‘ ایک رومانوی فلم ہے جو صرف چند ہفتے قبل ریلیز ہوئی ہے جو بھارت میں کامیاب رہی تاہم باکس آفس پر کمائی توقعات سے کم رہی ۔
ساتھی مسافر کو موبائل فون پر فلم دیکھتے ہوئے پکڑنے کے بعد کریتی سانوں نے ٹوئیٹر ہینڈل سنبھالا اور کہاکہ ’ اتنے زیادہ لوگوں کی سخت محنت سے کیے گئے کام کو اس ناقص کوالٹی میں دیکھنے پر افسوس ہوا، مہربانی کرکے سینماﺅں میں فلم کو انجوائے کریں ‘اور ساتھ ہی غیرقانونی ڈاﺅن لوڈنگ کا بائیکاٹ کرنے کاٹیگ لگاتے ہوئے تصویر ٹوئیٹ کردی۔
اس شخص نے اپنے ساتھ ایک منی پراجیکٹر بھی اٹھا رکھاتھا اور اس کی مدد سے فلم کی ویڈیو اپنے سامنے وال پر دیکھنے شروع کردی۔کریتی سانوں نے ساتھی مسافر کو غیرقانونی طریقے سے ڈاﺅن لوڈکی گئی مووی کو پراجیکٹر پر بند کرنے کی تجویز دی لیکن شاید وہ مووی سے زیادہ اپنے پراجیکٹر کی تشہیر چاہتے تھے ۔