کرک :انڈس ہائی وے پر باراتیوں سے بھری بس میں سلنڈر دھماکہ ،14افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

کرک :انڈس ہائی وے پر باراتیوں سے بھری بس میں سلنڈر دھماکہ ،14افراد جاں بحق ، ...
کرک :انڈس ہائی وے پر باراتیوں سے بھری بس میں سلنڈر دھماکہ ،14افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک(مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈس ہائی وے پر باراتیوں سے بھری بس میں سلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت14 افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سے ڈیر ہ اسماعیل خان جاتے ہوئے انڈس ہائی وے کے کندہ خرم کے مقام پر باراتیوں کی بس میں سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں7خواتین اور 5بچوں سمیت14افراد جاں بحق ہو گئے ،حادثے میں متعددافراد زخمی بھی ہوئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔کوچ بدقسمت باراتیوں کو لے کر پشاور سے ڈیرہ اسماعیل جا رہی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے.حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک مکمل جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گیئں۔ 

مزید :

کرک -اہم خبریں -