شہید شکیل خان کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے ،سید ولی شاہ

شہید شکیل خان کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے ،سید ولی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پ ر) مسلم لیگ (ن) فاٹا کے سینئر رہنماء سید ولی شاہ آفریدی نے شہید شکیل خان کے بچوں کو حکومت کی طرف سے مفت تعلیم کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے گیارہ سالہ بیٹے جنید نے آرمی پبلک سکول پشاور میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ بھی دیا تھا لیکن داخلہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے انکی اہلخانہ شدید مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ شہید خاصہ دار شکیل خان نے جمرود میں ملک کی دفاع وسلامتی کیلئے جام شہادت نوش کیا تھا لیکن اب ہمیں بہت افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انکے بیٹے کو آرمی پبلک سکول میں داخلہ نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ شہید کے بیٹے جنید کا اعلیٰ تعلیم کے حصول کا شوق ہے اور اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اسلئے شہید شکیل خان کے بیٹے کو آرمی پبلک سکول پشاور میں داخلہ دیا جائیں۔