بلاول بھٹو کی لاڑکانہ میں اپنے انتخابی حریف راشد سومرو سے ملاقات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں اپنے انتخابی حریف جے یو آئی سندھ کے صدر راشد سومرو کے گھر پر ان سے ملاقات کی."جنگ " کے مطابق مصدقہ ذرائع نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی حریف راشد سومرو سے ان کی 10 ماہ کی نوزائیدہ بچی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اورلاڑکانہ کی نشست پر انتخاب کے حوالے سے طویل گفتگو بھی ہوئی۔