انتخابی نشان اور اڈیالہ کا مہمان دونوں سیاست سے آؤٹ ہو گئے ،فردوس عاشق اعوان

انتخابی نشان اور اڈیالہ کا مہمان دونوں سیاست سے آؤٹ ہو گئے ،فردوس عاشق اعوان
انتخابی نشان اور اڈیالہ کا مہمان دونوں سیاست سے آؤٹ ہو گئے ،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان ’’بلا ‘‘دوبارہ چھن جانے پر رد عمل  جاری کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ انتخابی نشان اور اڈیالہ کا مہمان دونوں سیاست سے آؤٹ ہو گئے ،انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے  نے کھلاڑی کے ہاتھ سے ایک بار پھر بلا چھین لیا،اس فیصلے نے پی ٹی آئی کے سیاسی زخم پھر سے ہرے کر دیئے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک میں ترقی کے سنہرے دور کی ضامن ہو گی،جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سیاسی مدبر ہیں،دونوں کی سوچ ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے،انشا اللہ عام انتخابات میں فتحیاب ہو کر قوم کو ترقی کے راستے پر چلائیں گے،استحکام پاکستان پارٹی کا منشور ترقی کا دستور ثابت ہو گا،کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا وقت عنقریب آنے والا ہے۔