سعودی عرب میں 21 ہزار 370 تارکین وطن گرفتار, تعلق کس ملک سے ہے؟ جانیے

سعودی عرب میں 21 ہزار 370 تارکین وطن گرفتار, تعلق کس ملک سے ہے؟ جانیے
سعودی عرب میں 21 ہزار 370 تارکین وطن گرفتار, تعلق کس ملک سے ہے؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں رہائش، ملازمت اور بارڈر سیکیورٹی قواعد سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار 370 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔

"عرب نیوز" کی رپورٹ کے مطابق پورے سعودی عرب میں رہائش، ملازمت اور بارڈر سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی کھوج لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے اکتوبر کے آخری ہفتے میں مہم چلائی گئی اور بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ مہم کے دوران 21 ہزار 370 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں 12 ہزار 274 کو رہائشی قواعد کی خلاف ورزی، 5 ہزار 684 افراد کو بارڈر سیکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی اور 3 ہزار 412 افراد کو ملازمت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔

سعودی عرب کے حکام نے1 ہزار 492 افراد کو سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا، جن میں سے 35 فیصد کا تعلق یمن، 61 فیصد کا تعلق ایتھوپیا اور 4 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

اسی طرح 34 افراد کو بے قاعدگی کے ساتھ سعودی سرحد عبور کرکے سعودی عرب سے باہر جانے کی کوشش کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار 15 افراد ایسے ملزمان ہیں جو رہائشی، ملازمتی اور بارڈر سیکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کی منتقلی، پناہ دینے اور ملازمتیں دینے میں ملوث تھے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنا جرم ہے اور قانون کے تحت ایسے ملزام پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ بھی ہوسکتا ہے اور عوام پر زور دیا کہ ایسے افراد کی نشاندہی کریں اور فوری طور پر حکام کو آگاہ کریں۔

مزید :

عرب دنیا -