سفاک کسان کا 18 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد پر تیز دھار آلے سے حملہ
بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) بدین کے نواحی علاقے میں دنیش نامی سفاک ملزم نے 18 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق نواحی علاقے کڑیو گھنور میں دنیش نامی ملزم نے 2 افراد کو قتل کر دیا جبکہ 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ مرنے والوں میں رمضان ولد در محمد اور حاجی ولد سوبھو شامل ہیں جو چارہ کاٹ رہے تھے کہ دنیش نے ان پر حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں، 18 سالہ لڑکی اور مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔