کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی پر خوش ہوں،الیجانڈرو سابیلا

کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی پر خوش ہوں،الیجانڈرو سابیلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساؤ پاؤلو ( نیٹ نیوز) دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کوچ الیجانڈرو سابیلا نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی پر بہت خوش ہیں، ساؤپاؤلو میں سوئس ٹیم کو شکست دینے کے بعد ارجنٹائن کے کوچ الیجانڈرو سابیلا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر اپنی ٹیم کے کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی پر بہت خوش ہوں، میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کو میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پری کوارٹر فائنل میچ جیتنا ضروری تھا جس میں اس نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد سوئس ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جس پر انکی ٹیم اور وہ بہت خوش ہیں۔ الیجانڈرو سابیلا نے کہا کہ ابھی ٹیم کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریگی۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن اور بیلجیئم کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں5 جولائی کو برازیلیا میں پنجہ آزما ہونگی۔