عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس،عمران خان کے دورہ لاہور کو حتمی شکل دی گئی

عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس،عمران خان کے دورہ لاہور کو حتمی شکل دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کا اہم اجلاس عبدالعلیم خان کی زیر صدارت چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں انتخابی مہم اور عمران خان کے مجوزہ دورہ لاہور کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور کئی ایک اہم فیصلے کیے گئے ،امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر حلقے کو پی ٹی آئی کا گڑھ سمجھتے ہوئے ہمیں سر دھڑ کی بازی لگانی ہے اور لاہور کی تمام سیٹوں پر جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا،عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158میں صدر بازار میں بہت بڑے انتخابی جلسے سے خطاب بھی کیا جہاں انہوں نے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے نواز لیگ کو چیلنج کیا کہ وہ لاہور شہر سے ایک سیٹ بھی جیت کر دکھائے،انہوں نے کہا کہ سیاسی منظر نامہ بدل چکا ہے نواز لیگ شکست کا یقین ہونے پر اب بائیکاٹ کا واویلا شروع کر رہی ہے ،اس موقع پر این اے129اور پی پی158سے لیگی رہنماؤں کپتان ظفر اور نذیر احمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اسی حلقے سے وارڈ10خادم حسین سندھو بھی پی ٹی آئی کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں میں20کے قریب جلسوں اور کارنر میٹنگ سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پا کستان کے دل لاہور شہر کے 70فیصد مکین گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ،لیگیوں کوعوام سے ووٹ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے اور اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے کہ انہوں نے صاف پانی کے نام پر اپنی جیبیں کیوں بھریں اور معصوم شہریوں کو زہر آلود پانی اور بیماریوں کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑا ۔