آزاد کشمیر الیکشن رولز کی خلاف ورزی،  پیپلز پارٹی نےعلی امین گنڈا پور کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا 

آزاد کشمیر الیکشن رولز کی خلاف ورزی،  پیپلز پارٹی نےعلی امین گنڈا پور کیخلاف ...
آزاد کشمیر الیکشن رولز کی خلاف ورزی،  پیپلز پارٹی نےعلی امین گنڈا پور کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کےخلاف الیکشن کمیشن پہنچ گئی،پیپلز پارٹی نےعلی امین گنڈاپور کےخلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی، پی پی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے وفاقی وزیر کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست کے متن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے اپنی تقاریر میں سکیموں اور ترقیاتی فنڈز کے اعلانات کیے ہیں،وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے اعلانات الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہیں،علی امین گنڈا پور ہمارے امیدواروں کو دستبردار ہوکر پی ٹی آئی کی حمایت پر مجبور کررہے ہیں،وفاقی وزیر کا چیف انجینئرنگ برقیات (بجلی) کو لکھا گیا مکتوب (خط) بھی پری پول رگنگ میں آتا ہے۔

درخواست کے متن میں پی پی صدر نے مطالبہ کیا گیا کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر وزیر امور کشمیر علی امین کو آزاد کشمیر کے انتخابی علاقے سے باہر کیا جائے۔