نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ مالی سال کے لئے نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔
فنانس بل میں گاڑیوں کے پرزوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ گاڑیوں کی بیٹریوں پر 2 فیصد اور زرعی ٹریکٹرز کے ٹائر اور ٹیوب پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ الیکٹرک گاڑیوں، الیکٹرک رکشوں اور الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ بلڈرز اور ڈویلپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔