کیا سگریٹ پینے والوں کو کورونا وائرس ہونے کا کم خطرہ ہوتا ہے؟ اسرائیلی سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا

کیا سگریٹ پینے والوں کو کورونا وائرس ہونے کا کم خطرہ ہوتا ہے؟ اسرائیلی ...
کیا سگریٹ پینے والوں کو کورونا وائرس ہونے کا کم خطرہ ہوتا ہے؟ اسرائیلی سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءپھیلنے کے بعد کہا گیا کہ یہ سگریٹ نوشوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے تاہم بعد میں جوں جوں اس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی گئی اور تحقیقات ہوتی گئیں، معلوم ہوا کہ درحقیقت یہ سگریٹ نوشوں کے لیے کم خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ چند ہفتے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی 17لاکھ مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے بتایا کہ کورونا وائرس سگریٹ نوش افراد کے لیے کم خطرناک ثابت ہو رہا ہے اور اب اسرائیلی سائنسدانوں نے اس سے بھی بڑے پیمانے پر کی گئی تحقیق میں عالمی ادارہ صحت کی اس تحقیق کے نتائج کی توثیق کر دی ہے۔
میل آن لائن کے مطابق اسرائیلی سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 30لاکھ لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن میں سے 4500کورونا وائرس کے مریض تھے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ ان تیس لاکھ لوگوں میں 19فیصد سگریٹ نوش تھے جبکہ کورونا وائرس کے مریض 4500لوگوں میں صرف 10فیصد سگریٹ نوش شامل تھے،جس کا مطلب ہے کہ کورونا وائرس سگریٹ نوشوں کو 50فیصد کم لاحق ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ، چین ، اٹلی اور دیگر ممالک کے ڈاکٹرز بھی سگریٹ نوشی اور کورونا وائرس کے متعلق اپنے مشاہدے اور تحقیقات میں ایسے ہی نتائج بتا چکے ہیں۔