رتو ڈیرو فائرنگ کا مقدمہ 40افراد کے خلاف درج

رتو ڈیرو فائرنگ کا مقدمہ 40افراد کے خلاف درج
رتو ڈیرو فائرنگ کا مقدمہ 40افراد کے خلاف درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)رتوڈیرو میں دن دہاڑے ویسر اور جلبانی قبیلے کے درمیان کل سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ جاری رہا، جس کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 8 نامزد ملزمان جی تھری رائفلوں سے جبکہ 15 نامزد ملزمان کلاشنکوف سے فائرنگ کر رہے تھے۔ ملزمان نے پولیس پر بھی فائرنگ کی اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوری طور پر امن و امان کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے۔