عمران خان شفافیت اوراپوزیشن دو نمبری کے ساتھ کھڑی ہے ،فیصل جاوید

عمران خان شفافیت اوراپوزیشن دو نمبری کے ساتھ کھڑی ہے ،فیصل جاوید
عمران خان شفافیت اوراپوزیشن دو نمبری کے ساتھ کھڑی ہے ،فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کاکہناہے کہ عمران خان کرپشن کے خاتمے کیلئے سیاست میں آئے،یہ لین دین چاہتے ہیں اوپن بیلٹنگ کے خلاف تھے ،عمران خان شفاف الیکشن اوراپوزیشن پیسے کا استعمال چاہتی ہے ۔
پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہاکہ عمران خان شفافیت اوراپوزیشن دو نمبری کے ساتھ کھڑی ہے ،عمران خان کرپشن کا خاتمہ اوراپوزیشن کرپشن کاتحفظ چاہتی ہے ،عمران خان نے پچھلے الیکشن میں اپنے 20 ایم پی ایز کو فارغ کیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ جب کشمیر کاز عروج پر تھاتو انہوں نے مولانا کو آگے کردیا،کورونا میں انہوں نے عمران خان کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی ،سڑکوںپر نکلنے کی عوام نے ان کی کال مسترد کردی،انہوں نے ہر سطح پر عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ،اپوزیشن نے جتنی کوشش کرنی تھی کرلی۔
انہوں نے کہاکہ چند گھنٹوں میں رزلٹ آئے اور فتح پی ٹی آئی کی ہو گی ۔انہوں نے رشوت اور کرپشن کاعام کیا،ہم نے اپنے معاشرے کو ٹھیک طرف لے کر جانا ہے ،ہمیں رشوت چوری سفارش اور کرپشن کو ختم کرنا ہے ۔