فیصل واوڈا نا اہلی سے تو بچ گئے لیکن سینیٹر بن پائے یا نہیں؟ سندھ اسمبلی سے نتیجہ آگیا

فیصل واوڈا نا اہلی سے تو بچ گئے لیکن سینیٹر بن پائے یا نہیں؟ سندھ اسمبلی سے ...
فیصل واوڈا نا اہلی سے تو بچ گئے لیکن سینیٹر بن پائے یا نہیں؟ سندھ اسمبلی سے نتیجہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی  پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا سندھ اسمبلی سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرانے کا اعزاز کراچی کنگز کے باؤلر کے نام، یہ کون ہے اور ایک اوور میں کتنے رنز دئیے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیتے ہی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے آج ہی اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی نا اہلی کے کیس کا فیصلہ سنایا ہے جس میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ مستعفی ہونے کے بعد انہیں نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔