حکومت کے اتحادیوں کے بغیر بھی عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے ہیں ، امپائر کو غیر جانبدار رہنا چاہئے ، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکومت کے اتحادیوں کے بغیر بھی ہمارے نمبر پورے ہیں ، امپائر کو غیر جانبدار رہنا چاہئے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر پاکستان پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ، مسلم لیگ (ق) کے اپنے فیصلے ہیں ، تحریک عدم اعتماد سے ان کا کوئی تعلق نہیں ، عدم اعتماد پر جن لوگوں سے رابطہ ہے وہ پر اعتماد ہیں ، امپائر کو بھی غیر جانبدار رہنا چاہئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن چلی جائے گی ، ریکوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کیلئے اجلاس بلانے سے متعلق جمع کرائی جائے گی ۔