طاقتور مؤمن اور کمزور مؤمن میں سے کون بہتر ہے؟

سورس: Pexels
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"طاقتور مؤمن اللہ کے نزدیک کمزور مؤمن سے بہتر اور زیادہ محبوب ہے، اگرچہ دونوں میں بھلائی ہے۔ اس چیز کی حرص کرو جو تمہیں نفع دے، اور اللہ سے مدد طلب کرو، اور عاجز مت بنو۔ اور اگر تمہیں کوئی نقصان پہنچے تو یہ نہ کہو کہ اگر میں ایسا کر لیتا تو ایسا ہو جاتا، بلکہ کہو: یہ اللہ کی تقدیر ہے اور وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے، کیونکہ ‘اگر’ کا لفظ شیطان کے عمل کے دروازے کھول دیتا ہے۔"
(صحیح مسلم: 2664)