رینجرز اور پولیس کااندرون سندھ کچے میں آپریشن،8ملزم گرفتار

رینجرز اور پولیس کااندرون سندھ کچے میں آپریشن،8ملزم گرفتار
رینجرز اور پولیس کااندرون سندھ کچے میں آپریشن،8ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس  نے کندھ کوٹ میں کارروائی کرکے 8 ملزمان گرفتار کرلیے، جن کے قبضے سے دو ایس ایم جیز، دو پستول، ایک 12 بور رپیٹر اور ایک موٹر سائیکل برآمدکی گئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل،اقدام قتل اور دیگر جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمار جبکہ مورچوں کو تباہ کر دیا گیا، رینجرز کی جانب سے انڈس ہائی وے کو محفوظ بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔