’میں سمجھتی رہی کہ ڈائٹنگ کی وجہ سے میرا وزن کم ہورہا ہے لیکن ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو کہنے لگا اب بہت دیر ہوگئی، زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا‘

’میں سمجھتی رہی کہ ڈائٹنگ کی وجہ سے میرا وزن کم ہورہا ہے لیکن ڈاکٹر نے معائنہ ...
’میں سمجھتی رہی کہ ڈائٹنگ کی وجہ سے میرا وزن کم ہورہا ہے لیکن ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو کہنے لگا اب بہت دیر ہوگئی، زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے موٹاپے سے نجات پانے کے لیے ڈائٹنگ شروع کی اور اس کا وزن کم ہونا شروع ہو گیا۔ کچھ ہی عرصہ میں وہ دبلی پتلی ہو گئی۔ وہ بہت خوش تھی کہ اس کا ڈائٹنگ پلان کام کر رہا تھا لیکن پھر ایک روز اس پر دبلا پتلا ہونے اصل وجہ کھلی تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق لندن کے مضافاتی علاقے نیو میلڈن کی رہائشی ہینا مک نیل کا موٹاپا دراصل ڈائٹنگ کی وجہ سے کم نہیں ہو رہا تھا بلکہ وہ لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے وہ دن بدن کمزورتر ہوتی جا رہی تھی۔

’اس لڑکی کے انٹرنیٹ پر ویڈیوز بنانے پر پابندی لگاؤ‘ اس لڑکی میں ایسی کیا بات ہے کہ دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے انٹرنیٹ پر تحریک شروع کردی؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
ہینا مک نیل کا کنا ہے کہ ” اگرچہ میرا وزن زیادہ نہیں تھا لیکن قد صرف 5فٹ ہونے کی وجہ سے میں بہت موٹی نظر آتی تھی اور ہمیشہ سمارٹ ہونے کی فکر میں رہتی تھی۔ڈائٹنگ کے بعد جب میں دبلی پتلی نظر آنے لگی تو آئینے میں خود کو سائز 10کے لباس میں دیکھ کر میں خود پر فخر کرتی تھی اور سوچتی تھی کہ میرا ڈائٹنگ پلان کامیاب رہا ہے۔مگر کچھ ہی عرصہ بعد میری طبیعت خراب رہنے لگی، ہر وقت متلی کا احساس رہتا اور میں نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ میں پہلے کی نسبت بہت زیادہ بیت الخلاءجانے لگی تھی۔ چند ہفتے تک جب میری یہ علامات ٹھیک نہ ہوئیں تو میں ڈاکٹر کے پاس چلی گئی جہاں سکین کے بعد معلوم ہو اکہ میں لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھی اور میرے وزن میں کمی کی اصل وجہ بھی یہی مرض تھا۔ یہ سن کر میں حیران رہ گئی کیونکہ میں ان علامات کو معمولی سمجھ رہی تھی۔ اب 20ماہ سے میری کیموتھراپی چل رہی ہے اور اب میں خود کو پہلے سے بہتر محسوس کرتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -