یمن میں سعودی اتحاد کی فضائی کارروائی، 22افراد ہلاک

یمن میں سعودی اتحاد کی فضائی کارروائی، 22افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این ای آئی)سعودی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن میں ایک فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم بائیس افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی حکام نے بتایاکہ اس حملے کا ہدف شمالی صوبے صعدہ کے سحر نامی علاقے کی ایک مارکیٹ تھی۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس خانہ جنگی میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران سات ملین سے زائد یمنی شہریوں کو غذا کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ رواں برس اپریل سے اب تک ساڑھے سات لاکھ یمنی ہیضے کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -