ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت,ہسپتال کے باتھ روم میں بچےکی پیدائش ، نومولود ٹوائلٹ میں گر کر ہلاک

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت,ہسپتال کے باتھ روم میں بچےکی پیدائش ، نومولود ٹوائلٹ ...
ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت,ہسپتال کے باتھ روم میں بچےکی پیدائش ، نومولود ٹوائلٹ میں گر کر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر قوم کے مسیحا ہوتے ہیں ، وہ زندگی کاپیغام دیتے ہیں مگر نواب شاہ میں انہی مسیحاﺅں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایک نومولود اپنی جان کی بازی ہار گیا ،نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل کالج اور ہسپتال کے باتھ روم میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، نومولود پیدائش کے وقت ٹوائلٹ میں گر کر ہلاک ہوگیا
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سانگھڑ کی رہائشی آسیہ مسیح نے پیپلز میڈیکل کالج اور ہسپتال کے جینیکالوجی وارڈ کے بیت الخلا ءمیں بچے کو جنم دیا مگر پیدائش کے وقت نومولود ہسپتال کے ٹوائلٹ میں گر کر نالی میں پھنسنے سے ہلاک ہوگیا تاہم نومولود چار گھنٹے تک ٹوائلٹ میں پھنسا رہا ، ہسپتال کے عملے نے ٹوائلٹ کو توڑ کر نالی میں پھنسے ہوئی نومولود کی لاش نکال لی ۔ آسیہ اور اس کے اہل خانہ نے ہسپتال کے عملے کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اور سندھ کے ہسپتالوں کے حوالے سے خبریں آئیں تھیں جن کے مطابق ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث خواتین نے ہسپتال کے باہر بچوں کو جنم دیا تھا۔

مزید :

بنظرآباد -