مقبوضہ کشمیر،عوام سڑکوں پر نکل آئے،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی

مقبوضہ کشمیر،عوام سڑکوں پر نکل آئے،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں مظاہرین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) کشمیری عوام بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، کلگام سمیت کئی اضلاع میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات پر شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ گن چلائی جس سے درجنوں نوجوان زخمی ہو گئے۔مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا آج 91 واں روز ہے،مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو لاک ڈاؤن مسلسل جاری ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں,اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کیساتھ ساتھ ذرائع مواصلات بھی معطل ہیں۔علاوہ ازیں بھارتی پولیس نے سرینگر میں صحافیوں کو بھارت مخالف مظاہرے کی کوریج کرنے پر تشدد کانشانہ بنادیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مزمل متو نامی ایک فوٹو جرنلسٹ نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ سرینگر کے علاقے خانیار میں بھارت مخالف مظاہرے کی تصاویر بنا رہا تھا کہ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے اس پر پیلٹ بندوق تان لی اور اورتشددکا نشانہ بنایا۔ مزمل نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اسے اپنی گاڑی میں ڈال کر گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی۔ ادریس عباس نامی ایک اور فوٹو جرنلسٹ نے کہا کہ وہ جب مظاہرے کی کوریج کیلئے خانیار پہنچا تو اس نے بھارتی پولیس اہلکاروں کو مزمل کو مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا۔ ادریس نے کہا کہ اس نے جب مزمل کی مارپیٹ کی تصاویر لینے کی کوشش کی تو بھارتی پولیس اہلکاراس پر بھی پل پڑے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے عادل عباس نامی ایک اور فوٹو جرنلسٹ کو بھی سخت مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ مسرت زہرا نامی ایک خاتون رپورٹر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اسے بھی سخت توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا۔ 
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -