تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی

تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی
 تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  ٹریڈرز ونگ پاکستان نے  عمران خان پر قاتلانہ  حملے کے خلاف   ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔ کنوینئر تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ پاکستان  قیصر کیانی، ڈپٹی کنوینئر  میاں محمد ادریس، فوکل پرسن  ناصر سلمان  اور ملک رضوان نے  اپنے بیان میں کہا کہ  ریڈ لائن کراس کر دی گئی ہے کل مکمل شٹرڈاؤن کریں گےعمران خان پر قاتلانہ حملے  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، اس حملے کے خلاف جمعے کو  ملک گیر شٹر ڈاؤن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے پر  امت مسلمہ اب خاموش نہیں بیٹھے گی۔ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -