ایک من سے زیادہ وزنی دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ مرگیا

ایک من سے زیادہ وزنی دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ مرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا میں موجود دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری بھرکم مگر مچھ اپنی عمر پوری کرکے طبعی موت چل بسا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ایک وائلڈ لائف سینکچری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عالمی ریکارڈ رکھنے والے اس مگرمچھ کو دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ قرار دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مگر مچھ وائلڈ لائف سینکچری میں موجود تھا، اس مگر مچھ کا نام کیسیئس رکھا گیا تھا، اس کی عمر 110 سال تھی جبکہ یہ 18 فٹ لمبا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک من سے بھی زیادہ وزنی تھا۔
مگر مچھوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے میرین لینڈ میلانیزیا کروکوڈائل ہیبیٹیٹ نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ 15 اکتوبر سے اس کی صحت مسلسل گرتی جارہی تھی کیونکہ وہ بہت بوڑھا ہوچکا تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ یہ جنگلی مگرمچھ کی اوسط عمر سے زیادہ زندگی گزار چکا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیسیئس نمکین پانی کا مگرمچھ تھا، جس نے دنیا کے سب سے بڑے مگرمچھ کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔
اس نے یہ اعزاز 2013 میں فلپائن کے مگرمچھ لولونگ کی موت کے بعد حاصل کیا، جس کی لمبائی 20 فٹ 3 انچ تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -