ہر گھر میں موجود ٹی وی ریموٹ ٹوائلٹ سے بھی زیادہ ’آلودہ‘ قرار

ہر گھر میں موجود ٹی وی ریموٹ ٹوائلٹ سے بھی زیادہ ’آلودہ‘ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیلی وژن ہر گھر میں دیکھا جاتا ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے ریموٹ کا استعمال ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی ’ریموٹ‘ ایک ٹوئلٹ سے بھی زیادہ آلودہ کیسے ہوسکتا ہے؟

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ٹی وی کا ریموٹ حیران کن طور پر دیگرعام گھریلو اشیاء سے بھی زیادہ آلودہ ترین ہوسکتے ہیں۔

محققین کے مطابق ٹی وی کے ریموٹس میں بیڈ شیٹس، کچن کاؤنٹر، لیپ ٹاپ، دروازے کے ہینڈلز اور یہاں تک کہ ٹوائلٹ سیٹوں سے بھی زیادہ بیکٹیریاز موجود ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ٹی وی کے ریموٹ میں ٹوائلٹ سیٹوں سے 15 گنا زیادہ بیکٹیریاز ہوتے ہیں۔

برطانیہ میں 2 ہزار افراد پر کیے گئے چونکا دینے والے سروے سے معلوم ہوا کہ 4 میں سے 1 نے کبھی بھی اپنے ٹی وی کا ریموٹ صاف نہیں کیا۔ چینلز کو تبدیل کرنے، سائز ایڈجسٹ کرنے اور مزید بہت کچھ کرنے کے لیے دن میں تقریباً 150 بار استعمال کیے جانے کے باوجود متعدد ریموٹ کو صاف نہیں کیا جاتا۔

چرچل ہوم انشورنس سے تعلق رکھنے والی سارہ خان نے بتایا کہ کئی برطانوی شہری اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں۔ لیکن ہمارے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ 4 میں سے 1 شخص نے کبھی بھی اپنے ٹی وی کے ریموٹ کو صاف نہیں کیا۔