متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز ‘‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بن گئی

متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز ‘‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بن گئی
 متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز ‘‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)" کشمیر فائلز"بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے منافع بخش فلم  بن گئی ہے جس نے بڑے پیمانے پر کمائی کی۔ 
"ایکسپریس نیوز" کے شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق ویویک اگنی ہوتری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو 1990ء میں کشمیری ہندوؤں کے انخلاء کے موضوع پر مبنی قرار دیا گیا ہے اور صرف 15 سے 25 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 340.92 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کہ 1165 فیصد منافع بنتا ہے۔فلم میں متھن چکرورتی، انوپم کھیر، درشن کمار، اور پلوی جوشی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اپنی ریلیز کے بعد فلم کو ملے جلے تاثرات ملے۔ جہاں فلم کی سینماٹوگرافی اور اداکاروں کی پرفارمنس کی تعریف کی گئی، وہیں اس کی کہانی کو تاریخ کے مختلف زاویے سے دکھانے اور مبینہ طور پر اسلاموفوبیا کو فروغ دینے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔"کشمیر فائلز "نے قومی فلم ایوارڈز میں بہترین قومی انضمام پر فیچر فلم اور بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈز حاصل کیے، جبکہ فلم فیئر ایوارڈز میں بھی سات نامزدگیاں حاصل کیں، جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اداکار شامل تھے۔

مزید :

تفریح -