دال کب اور کیسے کاشت کی جائے؟

دال کب اور کیسے کاشت کی جائے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماش کی کاشت
ماش خریف کی اہم فصل ہے۔ مونگ نہری اور بارانی فصل میں یکساں طور پر کامیاب ہے۔ بہاریہ کماد اور چاول میں ماش کی مخلوط کاشت اضافی آمدن کا ذریعہ ہے 2,1۔
زمین کا انتخاب و تیاری
ماش کیلئے اچھی نکاس والی زمین موزوں ہوتی ہے۔ مونگ کی کاشت کیلئے زمین میں ایک یا دو دفعہ ہل چلا کر سہاگہ چلائیں۔ کلر اور سیم والی زمین میں مونگ کاشت نہ کریں۔
بیج کا تناسب
ماش کی فصل کی مطلوبہ تعداد 160000 سے 180000 پودے فی ایکڑ ہے۔ مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے عام علاقوں میں 80 فی صد اگاؤ والا 10 کلو بیج فی ایکڑ اور بارش والے علاقوں میں 8 کلو بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ بوائی سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہر 2 کلوگرام زہر فی کلوگرام بیج کے تناسب سے ضرور لگائیں۔ اگر کھیت میں پہلے دفعہ ماش لگائی جارہی ہو تو اسے نائڑوجن اور فاسفورس کے ٹیکے ضرور لگائیں۔ ٹیکے لگانے سے پہلے 3 گلاس پانی میں 150 گرام چینی، گڑ یا شکر چھڑکیں۔ پھر ٹیکے اچھی طرح ملا کر سایہ دار جگہ پر خشک کرکے جلد سے جلد بوائی کریں
کاشت کا وقت
آبپاش علاقوں میں ماش جولائی کا پورا مہینہ اور علاقوں 20 جون سے 15 جولائی تک کاشت کی جاتی ہے۔
کاشت کا طریقہ
ماش کا بیج ڈرل کی ذریعے2 سینٹی میٹر گہرائی اور 1 فٹ کے فاصلے پر لگایا جاتا ہے۔ پودوں کا درمیانی فاصلہ 8 سے 10 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ بارش والے علاقوں میں ماش کھیلیوں پر کاشت ہوتی ہے۔
کھاد کی مقدار
ماش کی فصل کیلئے کھادوں کی تجویز کردہ مقدار 9 کلوگرام نائڑوجن فی ایکڑ، 23 کلوگرام فاسفورس فی ایکڑ اور 12 کلوگرام پوٹاشیم فی ایکڑ ہے۔ جو حاصل کی جاسکتی ہے فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی جمع آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ایک بوری ٹی ایس پی جمع آدھی بوری یوریا جمع آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ایک بوری امونیم سلفیٹ جمع تین بوری سپرفاسفیٹ جمع آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ سے۔
آبپاشی
ماش کو تین پانی درکار ہوتے ہیں۔ پہلا پانی اگاؤ کے تین سے چار ہفتے بعد، دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے پر لگتا ہے۔
کٹائی
ماش کی فصل 90 سے 120 دن میں تیار ہو جاتی ہے اور اسکی کٹائی 80 سے 90 فی صد پھلیاں پکنے پر صبح کے وقت کی جاتی ہے۔ کٹائی کے بعد فصل کو چھوٹی ڈھیریوں میں خشک کیا جاتا ہے۔ کمبائن ہارویسٹر کے استعمال کی صورت میں کٹائی کے 5 سے 6 دن پہلے کیمیکل کے ذریعے فصل کو خشک کریں۔
بہاریہ کماد اورچاول میں مخلوط کاشت
بہاریہ کماد میں مارچ کے مہینہ میں اگاو کے شروع ہونے پر ماش کی کاشت کی جاسکتی ہے۔ اگر کماد میں کھیلیوں کا فاصلی اڑھائی فٹ ہے تو ماش کی ایک قطار اور اگر چار فٹ ہے تو دو سے تین قطاریں لگائیں۔ کھاد، پانی اور باقی عمل کماد کی فصل کے مطابق کریں۔ چاول کی فصل میں پنیری لگاتے وقت کھیلیوں پر بھی ماش کی کاشت کی جاسکتی ہے 3،4۔
مونگ کی کاشت
مونگ خریف کی اہم فصل ہے۔ لیکن اسے بہار میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔ مونگ نہری اور بارانی علاقوں میں یکساں طور پر کامیاب ہے۔ کماد، چاول اور کپاس کے بعد بہاریہ مرنگ کی کاشت زمین کی ذرخیزی میں اضافہ کرتی ہے(2,1)۔ اس مضمون میں مونگ کی فصل کے وقت کاشت، زمین کی تیاری، آبپاشی اور کھادوں کے استعمال کے متعلق بتایا گیا ہے۔
زمین کا انتخاب و تیاری
مونگ کیلئے ریتلی ذرخیز زمین موزوں ہوتی ہے۔ کاشت کیلئے زمین میں ایک یا دو دفعہ ہل چلا کر سہاگہ چلائیں۔ کلر اور سیم والی زمین مونگ کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہوتی۔
بیج کا تناسب
مونگ کی اچھی پیداوار کیلئے مطلوبہ تعداد 160000 (ایک لاکھ ساٹھ ہزار) سے 180000 (ایک لاکھ اسی ہزار) پودے فی ایکڑ ہے۔ مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے 80 فی صد اگاؤ والا 10 سے 12 کلو بیج فی ایکڑ استعمال ہوتا ہے۔ بوائی سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہر 2 کلوگرام زہر فی کلوگرام بیج ضرور لگائیں۔ اگر کھیت میں پہلے دفعہ مونگ کاشت کی جارہی ہے تو اسے نائڑوجن اور فاسفورس کے ٹیکے ضرور لگانے چاہیں۔ ایک ایکڑ کے بیج کو ٹیکہ لگانے کیلئے پہلے 3 گلاس پانی میں 150 گرام چینی، گڑ یا شکر ملا کر بیج پر چھڑکیں۔ پھر ٹیکہ اچھی طرح ملا کر بیج کو سایہ دار جگہ پر خشک کرکے جلد سے جلد بوائی کریں۔
کاشت کا وقت
بہاریہ مونگ مارچ جبکہ خریف مونگ 15 مئی سے 15 جون اور بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے بعد 15 جولائی تک کاشت کی جاتی ہے۔
کاشت کا طریقہmoong ki kasht
مونگ کا بیج ڈرل کی ذریعے2 سینٹی میٹر گہرا اور 1 فٹ کے فاصلے پر لگایا جاتا ہے۔ پودوں کا درمیانی فاصلہ 8 سے 10 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ بارانی علاقوں میں مونگ کھیلیوں پر کاشت ہوتی ہے(3)۔
کھاد کی مقدار
مونگ کی فصل کیلئے کھادوں کی تجویز کردہ مقدار 9 کلوگرام نائڑوجن، 23 کلوگرام فاسفورس اور 12 کلوگرام پوٹاشیم فی ایکڑ ہیں۔ جو فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ایک بوری ٹی ایس پی، آدھی بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ مونگ کی فصل کیلئے کھادوں کا استعمال بوائی سے پہلے آخری ہل کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
آبپاشی
بہاریہ مونگ کو تین سے چار دفعہ آبپاشی کی جاتی ہے۔ پہلا پانی اگاؤ کے تین سے چار ہفتے بعد، دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا اور چوتھا پانی حسب ضرورت پھلیاں بننے اور پھلیوں میں دانہ بنتے دقت لگتا ہے۔ خریف مونگ کو دو سے تین پانی درکار ہوتے ہیں۔ پہلا پانی اگاؤ کے تین سے چار ہفتے بعد، دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی حسب ضرورت لگتا ہے۔
کٹائی
مونگ کی فصل 90 سے 120 دن میں تیار ہو جاتی ہے اور اسکی کٹائی 80 سے 90 فی صد پھلیاں پکنے پر صبح کے وقت کی جاتی ہے۔ کٹائی کے بعد فصل کو چھوٹی ڈھیریوں میں خشک کیا جاتا ہے۔ کمبائن ہارویسٹر کے استعمال کی صورت میں کٹائی کے 5 سے 6 دن پہلے کیمیکل کے ذریعے فصل کو خشک کیا جاتا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -