حب کے علاقے میں 13 سالہ بچی کیساتھ منہ کالا کرنیوالا ملزم گرفتار

حب کے علاقے میں 13 سالہ بچی کیساتھ منہ کالا کرنیوالا ملزم گرفتار
حب کے علاقے میں 13 سالہ بچی کیساتھ منہ کالا کرنیوالا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب (ویب ڈیسک) نواحی علاقے چیزل آباد میں 60 سالہ درندہ صفت شخص نے 13 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حب کے علاقے چیزل آباد میں جمعہ کے روز 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا جہاں بچی رشتہ داروں سے ملنے اپنے گھر سے نکلی تو پہلے سے گھات لگائے ہوئے 60 سالہ گل جان نامی شخص نے بچی کو اکیلا پاکر زبردستی اپنے گھر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

جیونیوز کے مطابق ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم گل جان اور بچی کی ابتدائی میڈیکل معائنہ میں ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد پولیس نے  ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔