اسلام آباد: کوڑا کرکٹ اٹھانے والے3بچے دلدل میں دھنسنے سے جاں بحق

اسلام آباد: کوڑا کرکٹ اٹھانے والے3بچے دلدل میں دھنسنے سے جاں بحق
اسلام آباد: کوڑا کرکٹ اٹھانے والے3بچے دلدل میں دھنسنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے علاقے میں کوڑا کرکٹ اٹھانے والے3بچے دلدل میں دھنسنے سے جاں بحق  ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں پیش آیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے بچوں کے برساتی نالے میں ڈوبنے کی تردید کی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔
ایک بیان میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’تینوں بچے کوڑا اٹھانے کا کام کرتے تھے، اور اسی مقصد کے لیے وہ کوڑا اٹھانے ڈھیر پر گئے۔کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دلدل نما تھا اور بچوں نے جیسے ہی اس کمزور سطح پر پاؤں رکھا وہ دھنستے چلے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مرنے والے بچوں میں 10 سال کا گل ترین، 7 برس کی ہاجرہ بی بی اور 9 سال کی فرقینہ شامل تھیں۔
تینوں بچے کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے لیے اکثر ایک ساتھ جایا کرتے تھے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب تھانہ ترنول کے اے ایس آئی نذیر احمد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو دن 2بجے کے قریب پیش آیا۔
ان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے افغان شہری اور شاہین آباد کے رہائشی تھے، اور ان کی موت ایک برساتی نالے میں ڈوبنے سے ہوئی۔
’تینوں بچے تھانہ ترنول سے چند فرلانگ کے فاصلے پر برساتی نالے میں گرے جنہیں مقامی افراد نے نکالا، تاہم اس دوران ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔‘
اے ایس آئی کے مطابق نعشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔