پانامہ کیس کا فیصلہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا

پانامہ کیس کا فیصلہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا صرف اور صرف کرپشن ہے حکمرانوں کی اپنی فیکٹریوں میں تو اضافے ہو رہے ہیں لیکن عوام بد حال ہو رہے ہیں کیا اس کوجمہوریت اور ملکی ترقی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی تقدیربدل دے گا اوراب فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے، کرپشن ،منی لانڈرنگ،کمیشن اوربادشاہت کا دورجلدختم ہونے والا ہے