فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،پیور پراجیکٹ ،پورا پانی ،ایکو ا لائن کے پلانٹ اور اشفاق انیڈ احمد آئس فیکٹری سربمہر

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،پیور پراجیکٹ ،پورا پانی ،ایکو ا لائن کے پلانٹ اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی غیر معیاری پانی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہے ۔تفصیلات کے مطا بق گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گل بہار کالونی میں واقع واٹر پلا نٹس پیور پراجیکٹ اور پوراپانی کو ورکرز کے میڈیکل نا ہونے اور فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا پر سیل کر دیااور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیئے جبکہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ایکوا سپرنگ واٹر پلانٹ کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور پلانٹ میں فنگس کی موجودگی کی بنا پر سیل کر دیا اور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیئے۔مزید براں کوٹ لکھپت میں ایکوالائن انڈسٹری کو بھی ورکرز کے میڈیکل نا ہونے اور فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا پر سیل کر دیااور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیئے۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شا ہدرہ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے بسم اللہ ہوٹل کو صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر بھاری جرمانہ کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیئے اور آٹے کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیئے۔عزیز بھٹی اینڈ اوہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے ہربنس پورا کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے اشفاق آئس فیکٹری اور مناواں میں احمد آئس فیکٹری کو پانی کے نمونہ میں پیٹ کی بیماریاں پھیلانے والے جراثیم کی موجودگی کی بنا پر سیل کر دیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے ریونیو سوسائٹی میں عباس نان شاپ کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور صفائی کے حالات ناقص ہونے کی بنا پر سیل کر دیا اور آٹے کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیے۔

مزید :

علاقائی -