لڑکی کی لڑکی سے شادی کا ڈراپ سین ہوگیا

لڑکی کی لڑکی سے شادی کا ڈراپ سین ہوگیا
لڑکی کی لڑکی سے شادی کا ڈراپ سین ہوگیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، دولہا عاصمہ علی عرف آکاش علی نے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی بجائے اپنی بیوی نیہا کو طلاق دے دی۔

راولپنڈی میں لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے پر دلہن نیہا کے والد نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔ دولہا آکاش علی (عاصمہ علی) نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ وہ جنس تبدیل کراکے مرد بن چکا ہے۔ عدالت کی جانب سے میڈیکل ٹیسٹ کا حکم دیا گیا تو آکاش علی نے یہ کہہ کر ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا کہ اسے کورونا ہوگیا ہے۔ عدالت نے مزید مہلتے دیتے ہوئے عاصمہ علی کا ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تو اس نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کی بجائے اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی۔

نیہا علی کے والد کے وکیل امجد جنجوعہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عاصمہ علی نے میڈیکل کرانے سے انکار کرکے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ، اس کے لڑکی ہونے کا دوسرا ثبوت یہ ہے کہ اس نے نیہا کو طلاق دی ہے۔ اس معاملے کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ مناسب حکم لیا جاسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -