صوبے کے 11ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

صوبے کے 11ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا کے 11ہائی رسک اضلاع میں 2دسمبرسے انسدادپولیومہم کا آغازہوچکا ہے اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع کادورہ کیا کوآرڈینیٹر ای او سی نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوے کہا کہ پولیو ورکرز سخت ترین حالات کے باوجود دشوار گزار راستوں اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے ا ہداف تک پہنچ رہے ہیں اس مہم کے دوران 11لاکھ سے زائد بچو ں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے کو آرڈینیٹر عبدالباسط نے خودبھی انسدادپولیو مہم کی نگرانی کی اور تورغر، کوہستان لوئر اور کوہستان کولئی پالس کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے مہم کے پہلے روز مورنگ اسمبلی میں پولیو ٹیموں کو فیلڈ میں تعینات کرتے وقت ان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں اور اس مہم کو کامیابی سے سرانجام دیں تاکہ اس ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن ہوانہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرورپلوائے۔ خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر نیاز کاظم اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی رہنمائی میں ای او سی خیبرپختونخواپولیو کے خاتمے کی نیک مقصد کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور ٹیموں کوا ہداف کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدام لینے میں مدد کرہی ہے تاکہ 2020میں پولیو کا خاتمہ ہوسکے۔ کوآرڈینیٹر ای او سی نے ڈپٹی کمشنر تورغر اور اے ڈی سی سے بھی ملاقات کی اوررہ جانے والے بچوں کی 100فیصد کوریج میں درپیش چیلیجز اور خامیوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔