پیر محل کے سکول میں ٹیچرز کی کم عمر طالبات کیساتھ زیادتی لیکن دراصل کیا دھمکی دے کر قبیح حرکات کرتےتھے؟ نجی ٹی وی چینل نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

پیر محل کے سکول میں ٹیچرز کی کم عمر طالبات کیساتھ زیادتی لیکن دراصل کیا دھمکی ...
پیر محل کے سکول میں ٹیچرز کی کم عمر طالبات کیساتھ زیادتی لیکن دراصل کیا دھمکی دے کر قبیح حرکات کرتےتھے؟ نجی ٹی وی چینل نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرمحل میں اساتذہ کے ہاتھوں کم عمر طالبات کے ساتھ جنسی درندگی کی ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ سن کر اس مقدس پیشے سے اعتبار ہی اٹھ جائے۔ اے آر وائی نیوز کے میزبان اقرار الحسن نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پیرمحل میں سکول کے اساتذہ 8سے 12سال عمر کی طالبات کو فیل کرنے کی دھمکیاں دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہے ہیں اور یہ گھناﺅنا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔
اقرار الحسن نے بتایا کہ یہ جنسی درندے سرکاری سکول کے سٹور روم کو اپنی ہوس کے لیے استعمال کرتے تھے اور طالبات کے ساتھ اس درندگی کی ویڈیوز بھی بناتے تھے۔ اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ سکول سے ملنے والی ویڈیوز اتنی قبیح ہیں کہ انسانیت شرم سے پانی پانی ہو جائے۔رپورٹ کے مطابق یہ شرمناک انکشاف سامنے اپنے پر ملوث ٹیچرز سمیت محکمہ تعلیم کے کئی افسران کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔