بڑے آؤٹ بریک کے دو مہینے بعد فیس بک  اور انسٹاگرام دوبارہ ڈاؤن ہوگئے

بڑے آؤٹ بریک کے دو مہینے بعد فیس بک  اور انسٹاگرام دوبارہ ڈاؤن ہوگئے
بڑے آؤٹ بریک کے دو مہینے بعد فیس بک  اور انسٹاگرام دوبارہ ڈاؤن ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بڑے آؤٹ بریک کے دو ماہ بعد ہی فیس بک  اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوگئیں۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں صارفین کی جانب سے فیس بک نہ چلنے کی شکایت کی گئی ہے۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اب تک فیس بک کے ڈاؤن ہونے کی 346 شکایات موصول ہوچکی ہیں جب کہ انسٹاگرام کی بندش کے حوالے سے بھی سینکڑوں لوگوں نے شکایت کی ہے۔بہت سے فیس بک صارفین ٹوئٹر پر اس بارے میں شکایت کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔