پروگریسو الائنس گروپ نے جوڈیشل ہاؤسنگ سوسائٹی فیز تھری الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پروگریسو الائنس گروپ نے جوڈیشل ہاؤسنگ سوسائٹی فیز تھری کے الیکشن کے سلسلے میں اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا.
طاہر اسلم، عدنان طاہر، نسیم چوہدری، محمد اکمل، ڈاکٹر اسامہ، عدنان افتخار چوہدری اور وسیم اشرف الیکشن میں پروگریسو الائنس گروپ کے امیدوار ہوں گے.
پروگریسو الائنس گروپ کے سینئر رکن ابوبکر تارڑ کا کہنا ہے کہ جیت کر سوسائٹی کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلایا جائے گا. اس موقع پر رانا طاہر کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کی نمائندگی کیلئے بہترین لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، سوسائٹی کے ارکان سے گزارش ہے کہ ہمارے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تاکہ ہم سوسائٹی کی خدمت بہتر طریقے سے کر سکیں.