حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے  نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں  رابطہ ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے  نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں  رابطہ ...
حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے  نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں  رابطہ ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف اور سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  مولانا فضل الرحمان میں رابطہ ہوا ،  دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کےحوالے سے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا جبکہ منی بجٹ کی منظوری روکنے سے متعلق بھی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان 23 مارچ کےمہنگائی مارچ  سے متعلق تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی  جبکہ  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں سے منی بجٹ کی حمایت نہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے ٹاسک سونپنے پر اتفاق ہوا ۔ 

نواز شریف نےمولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی ۔