آئی ٹی سکلز کیلئے ماسٹر ز یا گریجویشن ڈگری کی ضرورت نہیں: شز ہ فاطمہ 

  آئی ٹی سکلز کیلئے ماسٹر ز یا گریجویشن ڈگری کی ضرورت نہیں: شز ہ فاطمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت آئی ٹی شزہ ا فاطمہ نے کہا ہے پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد نوجوان 30 سال سے کم عمر کے ہیں،   معیشت کی مضبوطی کے لئے تربیت یافتہ نوجوانوں کی ا شد  ضرورت ہے۔ وزارت انفار میشن اور ہواوے کے تعاون سے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا جرا کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے شزہ ا فاطمہ نے کہا  جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انتہائی اہمیت کی حا مل ہے۔ حکومت نے لاکھوں طلبا کو آئی ٹی کے کورسز کرائے ہیں۔ ہواوے تین لاکھ بچوں کو سالانہ تربیت دے رہا ہے۔ 17 ہزار سے زائد طلبا کو تربیت فراہم کی جا چکی۔ پانچ ہزار ٹرینرز مکمل تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ آئی ٹی سکلز کے لئے ماسٹرز یا گریجویشن کی ڈگری کی ضرورت نہیں بلکہ نوجوان اپنی صلاحیت کے مطابق کسی بھی سکل کا انتخاب کر کے اس کی ٹریننگ لے کر اسے آن لائن اپنی کمائی کا ذریعہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کیبل میں خرابی کے باعث شہریوں کو  تھوڑی مشکلات کا  سامنا کرنا پڑے گا تاہم کیبل میں خرابی کو ٹھیک کر نے کے لئے  وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے پوری طرح متحرک ہیں جلد کیبل کی خرابی کو دور کر دیا جائے گا۔ 

شزہ فاطمہ

مزید :

صفحہ آخر -