سندھ ہائیکورٹ کا جناح ہسپتال کا انتظام وفاق کے حوالے کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا جناح ہسپتال کا انتظام وفاق کے حوالے کرنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ کا جناح ہسپتال کا انتظام وفاق کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی ایچ کے جناح ہسپتال کے ساتھ انضمام ، نیشنل میوزیم اور ادارہ برائے امراض قلب کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحت کے اداروں کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے حوالے سے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آ ف چائلڈ ہیلتھ اور جناح ہسپتال کے انضمام ،نیشنل میوزیم اور قومی ادارہ برائے امراض قلب واپس وفاق کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اداروں کی منتقلی کا عمل 90 روز میں مکمل کیا جائے اور منتقلی کا عمل مکمل نہ ہونے کی صورت میں وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے توسیع کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ ان اداروں کو غیر قانونی طور پر اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق کے انتظام سے نکال کر صوبائی نظم میں دیا گیا تھا۔