لیڈی ہیلتھ ورکرز کواُن کی خدمات کے تناظر میں مستقل کریں: سپریم کورٹ

لیڈی ہیلتھ ورکرز کواُن کی خدمات کے تناظر میں مستقل کریں: سپریم کورٹ
لیڈی ہیلتھ ورکرز کواُن کی خدمات کے تناظر میں مستقل کریں: سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اُن کی خدمات کے پیش نظر مستقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت چاہتی ہے یہ معاملہ حکومت خود ہی حل کرلے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو18سال سے مستقل نہیں کیاجارہاہے جس پر آج سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نے موقف اختیارکیاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں ۔پلاننگ کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ تنخواہوں کے لیے فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں جس پر چیف جسٹس کاکہناتھاکہ حکومت نے ہزاروں ملازمین کو مستقل اور بحال کیاہے ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کو مستقل کیاجائے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت چاہتی ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کا مسئلہ خود ہی حل کرلیں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -